منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

تاج محل سے ہر سال قیمتی پتھر غائب ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

آگرہ: برصغیر کی تاریخی عمارت تاج محل سے ہر سال قیمتی پتھر غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محبت کی علامت تاج محل کی خوب صورتی میں اضافہ کرنے والے قیمتی اور تاریخی پتھر ہر سال غائب ہوتے جا رہے ہیں۔

تاج محل کی چمک اور خوب صورتی کو برقرار رکھنے کے لیے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے گمشدہ پتھروں کی جگہ نئے قیمتی پتھر نصب کر دیے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ 7 برسوں کے دوران تاج محل میں تقریباً ڈھائی کروڑ روپے خرچ کر کے قیمتی پتھر لگائے گئے ہیں۔

مغل بادشاہ شاہ جہاں نے محبت کی نشانی کے طور پر تاج محل بنوایا تھا تو اس کے سنگ مرمر کے جسم پر خوب صورتی کے لیے قیمتی پتھر بھی لگوائے تھے، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تاج محل میں موجود قیمتی پتھر اب اکھڑ رہے ہیں۔

تاج محل کی تاریخ مسخ کرنے کی ایک اور کوشش ناکام

محکمہ آثار قدیمہ نے بتایا کہ پتھر اکھڑنے کی وجہ سے غائب ہو رہے ہیں اور ان کی جگہ نئے قیمتی پتھر لگائے جا رہے ہیں، اب تک تاج محل کے مرکزی گنبد، شاہجہاں ممتاز کے مقبرے، شاہی دروازے اور تاج محل کے دیگر حصوں سے قیمتی پتھر غائب ہوئے ہیں۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ تمام مؤرخین نے اپنی کتابوں میں تاج محل کی خوب صورتی میں استعمال ہونے والے ان قیمتی پتھروں کا ذکر کیا ہے۔

آثار قدیمہ کے مطابق نئے کام میں تاج محل میں جو پتھر لگائے گئے ہیں ان میں بغداد کے عتیق، تبت کے فیروزہ، بھارت کے مونگا اور بڑسان کے قیمتی پتھر روبی کا استعمال کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں