جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

دولہا بارات لے کر تھانے کیوں پہنچا ؟ پولیس بھی پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

نارووال : لڑکی والوں نے انکار کیوں کیا؟ دولہا نے غصے میں آکر پولیس سے مدد مانگ لی، باراتیوں سمیت متعلقہ تھانے پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے ظفروال کے نواحی گاؤں کا خاورعلی دھوم دھام سے اپنی بارات لے کر لڑکی والوں کے گھر پہنچا تھا۔

وہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ لڑکی والوں نے عین شادی کے دن رشتے سے ہی انکار کردیا، یہی نہیں مہمانوں کیلئے گھر کا دروازہ تک نہ کھولا۔

مذکوہ صورتحال دلہا کیلئے بےعزتی کی بات تھی، اسی غم و غصہ کی حالت میں اس نے متعلقہ تھانے جاکر لڑکی والوں کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے رپورٹ درج کرانا چاہی۔

ظفروال پولیس نے دولہا کی درخواست پر لڑکی کے اہل خانہ سے رابطہ کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کہیں سے معلوم ہوا ہے کہ دولہا گونگا ہے لہٰذا اب یہ شادی نہیں ہوسکتی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او ظفروال نے میڈیا کو بتایا کہ دلہا کی جانب سے درخواست دی گئی ہے کہ لڑکی والوں نے دلہن کو غائب کردیا ہے، قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، دولہا نے دلہن کا نام ہاتھوں پر لکھوا رکھا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں