اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے اور ضمنی الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سمیت 5 کیسز ڈی لسٹ کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کل 13 دسمبر کو سماعت ہونے والے 5 کیسز ڈی لسٹ کردئیے ، بینچ کی عدم دستیابی پر الیکشن کمیشن نے کیسز کو ڈی لسٹ کیا۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کوپارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے اور عمران خان کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے متعلق کیسز کو ڈی لسٹ کردیا۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ڈی لسٹ کئے گئے کیسز کی سماعت اب 20 دسمبر کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے کل عمران خان کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر کیس کی سماعت کرنا تھی جبکہ ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس کی سماعت بھی کل مقررکر رکھی تھی۔
ضمنی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی درخواست پر بھی سماعت کرنا تھی تاہم الیکشن کمیشن عمران خان،اسدعمر،فوادچوہدری کےخلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت کل ہی کرے گا۔