22.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

قومی بلے باز سدرہ امین کے لیے آئی سی سی کا اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

قومی بلے باز سدرہ امین کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی بہترین بیٹسمین سدرہ امین کو آئی سی سی کا اعزاز حاصل ہوا ہے، کرکٹ کونسل نے سدرہ امین کو نومبر میں شان دار کارکردگی دکھانے پر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے اعزاز سے نواز دیا۔

پاکستانی اوپنر سدرہ نے آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں 277 رنز اسکور کیے تھے، انھوں نے سیریز میں 176 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی کھیلی۔

- Advertisement -

سدرہ امین نے اس سیریز میں 150 سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی ہونے کا بھی اعزاز اپنے نام کیا، سدرہ نے منیبہ کے ساتھ 221 رنز کی ریکارڈ اوپننگ شراکت بھی بنائی تھی۔


سدرہ امین آئی سی سی خواتین کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھی 22 ویں نمبر پر آگئی ہیں، اور اس فہرست میں وہ سب سے زیادہ رینک والی پاکستانی بلے باز ہیں۔

سدرہ امین نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ ایوارڈ جیت کر بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں