تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کراچی: 3سگے بھائیوں کے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرلیا

کراچی : گزشتہ روز نیو کراچی گبول ٹائون ندی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 3سگے بھائیوں کے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرلیا۔

پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، گرفتار ملزمان میں غلام مصطفیٰ عرف قاری اور غلام نبی عرف پسوڑی شامل ہیں۔

اس حوالے سے پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ تینوں مقتول بھائیوں کا معاملہ منشیات فروشوں کے جھگڑے کا شاخسانہ ہے، گرفتارملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ مقتول بھائیوں میں سے ایک بھائی منشیات فروش تھا،

ملزمان نے بیان دیاہے کہ ان کا اور مقتولین کا منشیات کی رقم کی لین دین کاتنازعہ تھا، پولیس کے مطابق ملزمان پیشہ ور منشیات فروش ہیں،گرفتاری تکنیکی بنیاد پرعمل میں آئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مچھرکالونی سہراب گوٹھ میں چھاپے کے بعد ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

فائرنگ کرنے والےمرکزی ملزمان کا تعین بھی ہوگیا، جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار افراد واقعے کےوقت فائرنگ کرنے والےملزمان کے ہمراہ تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ندی کنارے سرکاری تعمیراتی کام چل رہا تھا، دو بھائی چوکیداری کرتے تھے، تیسرا بھائی ویسے ہی آ کر بیٹھا تھا، جائے وقوعہ سے دس کے قریب افراد کی چپلیں بھی ملی ہیں۔

مقتولین میں شامل دو بھائی غیر شادی شدہ تھے ،مقتول سید محمد چار بچوں کا باپ تھا، تینوں بھائی گھر کی جانب سہراب گوٹھ جارہے تھے۔

تینوں بھائی فیڈرل بی انڈسٹری ایریا میں چوکیداری کا کام کرتے تھے،لواحقین کے مطابق شبہ ہے کہ ندی کنارے بیٹھے جرائم پیشہ افراد سے مقتولین کا جھگڑا ہوا،ندی کناری منشیات فروشی ہوتی ہے اور منشیات فروش بیٹھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -