ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

خزانہ خالی ہے، کوئی قرضہ دینے کو تیار نہیں، وفاقی وزیر نے خطرے کی گھٹنی بجادی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ خزانہ خالی ہے، کوئی قرضہ دینے کو تیار نہیں،انہوں نے پنجاب میں لوٹ مار مچائی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیراگون سوساٸٹی ریفرنس کی سماعت ہوٸی، فاضل جج کی رخصت کی وجہ سے بغیر کاررواٸی سماعت جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

سماعت کے بعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں اس وقت الیکشن کی نہیں استحکام کی ضرورت ہے، ایسے ایک جماعت کے کہنے پر الیکشن ہوتے رہے تو کوئی اسمبلی مدت پوری نہیں کرے گی۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس کے پی اور پنجاب اوردیگرصوبوں میں حکومت ہے، وہاں کچھ کرکے دکھائیں ، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، ہم نے اپنی سیاست داو پر لگاٸی اور بدنامی کماٸی مگر ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

وزیر ریلوے نے اعتراف کیا کہ خزانہ خالی ہے، کوئی قرضہ دینے کو تیار نہیں اور انہوں نے پنجاب میں لوٹ مار مچائی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سہولت کار چلے گٸے اب وہ تنہا ہو چکے ہیں ۔ قوم نے دیکھا کہ ان کا لانگ مارچ نالہ لٸی میں گر گیا ۔

پاک فوج کے حوالے سے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ فوج اگر کہتی ہے کہ وہ غیر سیاسی ہو چکی ہے تو یہ خوش آٸند ہے، جنرل باجوہ کی ریٹاٸرمنٹ کے بعد یہ اپنے گناہ بھی ان کے کھاتے میں ڈال رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم پر بھونڈے طریقے سے مقدمات کرواٸے گٸے۔ ابھی عمران خان کے خلاف تو کچھ ہوا ہی نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں