ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ریکوڈک سے متعلق اہم منصوبے کی منظوری دے دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ریکوڈک سے متعلق اہم منصوبے کی منظوری دے دی جس سے اس پر جلد کام شروع ہونے کی راہ ہموار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی جانب سے چلی کمپنی انٹوفاگاسٹا کو واجبات ادا کرنے کے لیے اجازت دے دی گئی۔ کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے ہنگامی منظوری لی گئی۔

سود کی مجموعی 2 کروڑ 27 لاکھ ڈالر سے زائد رقم کی اجازت ہوگی۔ بلوچستان کے حصے کے شیئر کے لیے وزارت خزانہ قابل ادائیگی سود کا بندوبست کرے گی۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ وزارت خزانہ 85 لاکھ 19 ہزار ڈالر سے زائد رقم کا بندوبست کرے گی۔

جی ایچ پی ایل نے حکومتی گارنٹی کے ساتھ پہلے ہی 65 ارب روپے جمع کیے ہیں۔ ریکوڈک سے متعلق باقی سمریاں منظوری کے لیے آج کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نئے ریکوڈک معاہدے کو قانونی قرار دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ریکوڈک معاہدہ سپریم کورٹ کے 2013 کے فیصلے کے خلاف نہیں۔

سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس میں 5 رکنی بنچ نے 9 سمتبر کو محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں