اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

عمران خان کا پنجاب بھر میں پاور شو کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب بھر میں پاور شو کا فیصلہ کرلیا۔

اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر عمران خان کی زیرِ صدارت تحریک انصاف پنجاب اور لاہور کی قیادت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عمران خان پنجاب بھر میں ڈویژن ہیڈکوارٹر پر پاور شو کریں گے۔

لاہور میں لبرٹی چوک اور تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں پاور شو ہوں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی تمام سیاسی پاور شو سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے جبکہ ہفتہ کے روز آئندہ کے لیے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب پی ٹی آئی نے لبرٹی چوک میں بڑے اجتماع کا فیصلہ کیا ہے جس میں اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ عمران خان اس متعلق کی رہنماؤں سے مشاورت کر رہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ لبرٹی چوک میں عمران خان حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے، انہوں نے حتمی مشاورت کے لیے اہم اجلاس بھی طلب کرلیا۔

گزشتہ روز عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوان میں پیش ہو کر اپنے استعفے دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں