اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

’شاگرد کو بچانے کیلیے سابق کمانڈو گینگ وار سے ٹکرا گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ایز گُڈ ایز ڈیڈ‘ بڑے پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔

ہالی ووڈ کے مارشل آرٹ اسٹار مائیکل جے وائٹ کی مار دھاڑ سے بھرپور فلم ’ایز گُڈ ایز ڈیڈ‘ 16 دسمبر بروز جمعے کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

ایکشن فلم کی ہدایت کاری کے فرائض آر ایلیس فریزیئر نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی منفرد کہانی مائیکل جے وائٹ نے لکھی ہے، کاسٹ میں ٹام بیرینجر، مائیکل جے وائٹ، لوئس مینڈیلر، جیلین وائٹ ودیگر شامل ہیں

- Advertisement -

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح شاگرد کو بچانے کی دھُن میں سابق کمانڈو گینگ وار سے اکیلا ہی ٹکرا جاتا ہے۔

اس سے قبل فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا جسے فلمی شائقین کی جانب سے پسند کیا گیا تھا اور یوٹیوب پر اسے لاکھوں ویوز حاصل ہوئے تھے۔

فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے ماضی کے گرد گھومتی ہے جو میکسیکو کے چھوٹے سے سرحدی شہر میں چلا جاتا ہے تاکہ سادہ زندگی گزار سکے وہاں اس کی نوجوان سے دوستی ہے جس نے حال ہی میں اپنی والدہ کو کھو دیا ہے اور اسے ایک گینگ نے بھرتی کیا ہے۔

برائنٹ لڑکے کے لیے سرپرست، استاد اور باپ کا درجہ رکھتے ہیں اور اسے مارشل آرٹس سکھاتے ہیں۔

اداکار نوجوان لڑکے کو گینگ وار سے بچانے اور جو کچھ انہوں نے ماضی میں کھویا ہے اسے واپس حاصل کرنے کے لیے زندگی اور موت کی کشمکش میں مجبور ہوجاتا ہے۔

فلم کو ناقدین کی جانب سے 4.2 ریٹنگ دی گئی، ایکشن فلم باکس آفس پر کامیاب ہوگی یا نہیں یہ فلم کی ریلیز کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں