ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’بے خیالی میں‘ دانش تیمور کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی آخری قسط آج نشر کی گئی جس کا اختتام شمشیر کی موت پر ہوا اور بابا صاحب نے گرفتاری دے دی؟۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، ٹیپو شریف (دارا، شمشیر کے بھائی) لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب، نوابزادہ دلاور)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو (مہوش، شمشیر کی والدہ)، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کے ہدایت کار احمد بھٹی ہیں جب کہ اس کی کہانی رادین شاہ نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

ڈرامے کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی مہک اور بااثر شخص (بابا صاحب) کے بیٹے شمشیر کے گرد گھومتی ہے، شمشیر کو مہک سے محبت ہوجاتی ہے اور ان سے شادی کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کرتے ہیں لیکن ان کے گھر والے مہک سے شادی کے خلاف ہوتے ہیں وہ پھر بھی مہک سے شادی کرتے ہیں بعدازاں دونوں کے درمیان محبت ہوجاتی ہے لیکن بابا صاحب مہک کو قبول نہیں کرپاتے اور مہک کو مروانے کے لیے بندے بھیجتے ہیں لیکن مہک کو بچاتے ہوئے گولیاں ان کے اپنے بیٹے کو جالگتی ہیں اور وہ انتقال کرجاتے ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آخری قسط سے قبل دانش تیمور نے ویڈیو شیئر کی جس میں ڈرامے میں ان کے مختلف انداز دیکھے جاسکتے ہیں۔

دانش تیمور کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بھارتی اداکار شاہد کپور کی فلم ’کبیر سنگھ‘ کا مشہور گانا ’بے خیالی میں بھی تیرا ہی خیال آئے‘ سنا جاسکتا ہے۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر جس ساتھی اداکارہ درفشاں سلیم (مہک) سمیت لاکھوں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی اداکاری کی تعریف کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں