لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں مارکیٹس اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مارکیٹس اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پنجاب نیشنل کلیمیٹیز ایکٹ 1958 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اسموگ کو آفت زدہ قرار دیا جا چکا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ تمام اسکولز جمعہ، ہفتہ اور اتوار بند رہیں گے، اسکولز کھولنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہنا ہے کہ تمام نجی دفاتر جمعہ، ہفتہ اور اتوار بند رکھے جائیں، ناسٹاف ان دنوں گھر میں کام کرے اور تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بھی رات 10 بجے بند کر دئے جائیں۔
نوٹیفکیشن میں تمام ہوٹلز، ریسٹورانٹس، کافی شاپس رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹل اور ریسٹورنٹ، کافی شاپس اور کھانے پینے کے ایریاز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔