اشتہار

انتظامیہ کو پھر ایمپریس مارکیٹ یاد آ گئی، رنگ و روغن شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کی انتظامیہ کو ایک بار پھر ایمپریس مارکیٹ یاد آ گئی ہے، انتظامیہ نے عمارت کی رنگ و روغن کا کام شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مشہور تاریخی عمارت ایمپریس مارکیٹ کو اصل شکل میں بحال کرنے کے لیے ایک بار پھر انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔

انتظامیہ نے ایمپریس مارکیٹ کی عمارت کے چاروں اطراف ٹاور اور تمام کھڑکیوں پر رنگ و روغن شروع کر دیا، عمارت کے گھڑیال کو بھی درست کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

ایمپریس مارکیٹ کے ٹاور پر اسنارکل کے ذریعے رنگ و روغن کیا جا رہا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی اچانک ایمپریس مارکیٹ کی عمارت پر ہونے والے کام کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ ایمپریس مارکیٹ کے پارک میں مختلف اقسام کے سایہ دار درخت بھی لگائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ مارچ 2019 میں عدالتی احکامات پر شہر کی قدیم ایمپریس مارکیٹ کے گرد 1500 سے زائد دکانوں کو مسمار کر کے عمارت کے پارک کو بحال کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں