جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

ڈکیتی مزاحمت پر این ای ڈی کے طالب علم کا قتل ، گورنر سندھ کا مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈکیتی مزاحمت پراین ای ڈی کے طالب علم کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یونیورسٹی روڈ پر طالب علم کی ہلاکت کانوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سےواقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

گورنرسندھ نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائیاں تیزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ واقعے میں ملوث مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

- Advertisement -

گذشتہ روز کراچی میں ڈاکوؤں نے این ای ڈی یونیورسٹی گیٹ کے قریب ہوٹل پر لوٹ مار کی ، اکیس سالہ بلال ہوٹل پردوستوں کےساتھ چائے پی رہا تھا۔

موبائل فون چھیننے کی کوشش پر این ای ڈی میں پٹرولیم انجینئرنگ کے تھرڈ سمیسٹر کے طالبعلم نے مزاحمت کی اور ڈاکو پرقابو پالیا لیکن ڈاکو نے انتہائی قریب سے گولی چلادی، بلال کوسینے اور پاؤں پرگولی لگی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

بلال کے بھائی کا کہنا تھا کوئی تحفظ نہیں،موبائل فون کی خاطر قیامت ڈھا دی گئی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں