بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

19 سالہ نوجوان زیتون کا تیل نکالنے والی مشین میں گر کر جان کی بازی ہار گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اردن میں زیتون کے کاشت کے موسم میں ایک 19 سالہ نوجوان شخص مشین میں گر کر جھلسنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔

العربیہ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ شمالی اردن کے گورنریٹ اِربد میں میں زیتون کا تیل نکالنے والے ایک کارخانے میں پیش آیا، جہاں 19 سالہ نوجوان محمد محمود کنانی زیتون نچوڑ نے والی مشین (بلینڈر) میں اچانک گِرا اور اس میں پھنس کر رہ گیا۔

ریسکیو کی مدد سے نوجوان محمود کو نکالا گیا لیکن اس دوران وہ شدید زخمی ہوگیا جس کے باعث وہ بچ نہ سکا۔

- Advertisement -

ریسکیو اہلکار کا کہنا تھا کہ محمود کو بلینڈر سے نکالنے کے لیے 3 گھنٹے کا وقت لگا، لیکن جب اسے باہر نکالا گیا تو اس کی حاکت تشویشناک تھی۔

شہری دفاع اور فرسٹ ایڈ کی ٹیموں کی جانب سے نوجوان کو باہر نکالنے کے لیے جان توڑ کوششیں کی گئیں لیکن مشینیں اس کے جسم کا زیادہ تر حصہ جلا چکی تھیں۔

اسپتال کے ڈائریکٹر احمد العکور نے بتایا کہ اس نوجوان کی زندگی بچانے کے لیے تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی گئیں، لیکن نوجوان جسم کے مختلف حصوں میں گہری چوٹیں لگنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔

دوسری جانب سیکیورٹی سروسز کا یہ کہنا ہے کہ یہ اتفاقی حادثہ تھا یا کوئی مجرمانہ اقدام؟ یہ جاننے کے لیے ہماری ایک خصوصی ٹیم نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں