منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پرصورتحال تشویشناک ہے،مسعود خان

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے غیر ملکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پرصورتحال تشویشناک ہے، ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان کا کہنا تھا کہ ا یل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ اور شیلنگ کاسلسلہ جاری ہے، بھارتی فائرنگ اور شیلنگ سے بہت سے پاکستانی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے، بھارتی فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے ضبط وتحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔

مسعودخان کا کہنا تھا کہ پاکستان مذاکرات کےذریعے بھارت سے معاملات کو حل کرنا چاہتا ہے، وزیرِاعظم کے مشیر کا خط اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو دے دیا ہے، سلامتی کونسل کے صدرکو بھی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور اقوام متحدہ اس صورتحال کو باقاعدہ مانیٹر کررہی ہے ۔

اہم ترین

مزید خبریں