کراچی: انٹرنینشل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے، جہاں شاہینوں پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط
آج کے دن کی خاص بات چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس کی آمد تھی، پاکستان کے دورے پر موجود چیف آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو نے نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ دیکھا۔
اسٹیڈیم آمد کے موقع پر سی ای او فیصل حسنین اور ڈائریکٹرانٹرنیشنل کرکٹ ذاکرخان نےاپنے مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ICC Chief Executive Geoff Allardice, PCB CEO Faisal Hasnain and Director – International Cricket Zakir Khan watch the third #PAKvENG Test at National Bank Cricket Arena, Karachi. pic.twitter.com/wfIR9OQo6i
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 19, 2022
واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ میں تیسرے دن کے کھیل میں قومی ٹیم 216 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، دوسری اننگز میں انگلینڈ کے اسپنرز چھائے رہے، جیک لیچ نے 3، جو روٹ اور مارک ووڈ نے 1،1 وکٹ لی، ریحان خان نے ڈیبیو پر دوسری اننگز میں 5 شکار کیے۔