12.9 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

ایک مچھلی اپنے غریب شکاری کو کروڑ پتی بنا گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹھٹھہ کے سمندر میں گزشتہ روز پکڑی گئی نایاب سوا مچھلی غریب ماہی گیر کو راتوں رات کروڑ پتی بنا گئی اور اس کی ناقابل یقین قیمت لگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ماہی گیروں نے گزشتہ روز ٹھٹھہ کے سمندر سے انتہائی قیمتی اور نایاب سوا مچھلی پکڑی تھی جس کی آج کراچی فشری میں 50 کروڑ روپے بولی لگی۔ اس طرح ایک مچھلی راتوں رات اپنا شکار کرنے والے ماہی گیروں کو کروڑ پتی بنا گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے ساحلی شہر ٹھٹھہ کے سمندر میں شکار کے لیے گئے ماہی گیروں میں اس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی جب ان کے جال میں قیمتی اور نایاب سوا مچھلی پھنسی تھی۔

- Advertisement -

اس وقت مچھلی کا شکار کرنے والے ماہی گیر کا کہنا تھا کہ ’یقین نہیں آرہا ہے کہ قیمتی مچھلی میرے جال میں پھنس گئی ہے۔‘

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کا کہنا تھا کہ سمندر میں کم یاب ہونے کے باعث اب بہت کم یہ مچھلی جال میں پھنستی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں