اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

ایم کیو ایم کے تجویز کردہ ایڈمنسٹریٹرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے تجویز کردہ ایڈمنسٹریٹرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے اس متعلق سندھ حکومت کو خط لکھ دیا جس میں حیدر آباد، ڈی ایم سی کورنگی اور شرقی کے ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ محکمہ بلدیات سندھ نے حیدر آباد میں محمد فاروق کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا تھا۔

خط متن کے مطابق حیدر آباد اور کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری ہو چکا ہے، شیڈیول کے اعلان سے لے کر انتخابات مکمل ہونے تک الیکشن کمیشن نے تقرری اور تبادلوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

- Advertisement -

صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر ضلع کورنگی جاوید الرحمان کہلور، ایڈمنسٹریٹر ضلع شرقی رحمت اللہ شیخ اور حیدر آباد کے ایڈمنسٹریٹر کے تبادلوں کا نوٹی فیکشن واپس لیا جائے یا پھر سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے مکمل ہونے تک مؤخر کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں