تازہ ترین

معروف گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کرگئیں

کراچی: ماضی کی معروف گلوکارہ بلقیس خانم رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معروف گلوکارہ بلقیس خانم دار فانی سے کوچ کرگئیں، کل بعد نماز مغرب امام بارگاہ خیر العمل میں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

بلقیس خانم کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کی جائے گی۔ انہوں نے سوگواران میں دو صاحبزادوں کو چھوڑا ہے۔

انہوں نے پاکستانی فلم اور میوزک انڈسٹری کے کئی مشہور گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا جن میں ’فاصلے ایسے بھی ہوں گے۔‘ ’کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں۔‘ ’وہ تو خوشبو ہے۔‘ ’انوکھا لاڈلہ۔‘ ودیگر شامل ہیں۔

بلقیس خانم کے شوہر استاد رئیس خان 2017 میں انتقال کرگئے تھے، ان کے بھائی محسن مرزا بھی معروف موسیقار ہیں۔

یہ پڑھیں: بلقیس خانم: آئینۂ زیست سے دمِ‌ واپسیں تک

علاوہ ازیں انہوں نے پروین شاکر اور دیگر شعرا کی شاعری کو بھی اپنی آواز میں گایا۔ ریختہ کے مطابق وہ کلاسیکی آرٹسٹ نواز رئیس خان کی چوتھی اہلیہ تھیں۔

Comments

- Advertisement -