اشتہار

برطانیہ : ریلوے ملازمین نے ہڑتال کی تاریخ کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ کے ریلوے ملازمین تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر ہڑتالوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں تین ٹرینوں کے ملازمین چار دن تک کام نہیں کریں گے۔

ریلوے یونین کے جاری اعلامیے کے مطابق کرسمس ڈے کے فوری بعد ریلوے سینکڑوں ملازمین تنخواہوں اور نوکری کے تحفظ کے مطالبے پر 26 سے29دسمبر تک کام چھوڑ ہڑتال کریں گے۔

اس حوالے سے غیر ملکی خطر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریلوے ملازمین کی ہڑتال سے وسطی اور جنوب مغربی انگلینڈ میں ریلوے کی خدمات متاثر ہوں گی، اور عوام کو شدید مشکلات درپیش ہوں گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ برطانیہ میں ریلوے ملازمین بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں، اس سے قبل بھی ملازمین رواں برس ایک، ایک دن کی 5 ہڑتالیں کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں : برطانیہ میں مہنگائی، نرسیں بھی ہڑتال کرکے سڑکوں پر آ گئیں

برطانیہ میں گزشتہ روز ایک لاکھ کے قریب نرسوں نے سڑک پر احتجاج کیا جبکہ دیگر مزدور یونینز نے بھی اپنے مطالبات 48گھنٹوں میں پورے نہ ہونے پر مزید ہڑتالوں اور احتجاج کی دھمکی دیدی ہے۔

دوسری جانب ریلوے ملازمین نے نئے سال میں بھی 5 جنوری کو ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہڑتال میں15 ریلوے کمپنیاں حصہ لیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں