اشتہار

عمران خان کی رہائشگاہ پر جاسوسی آلات کا پتہ لگانے کیلیے سرچ آپریشن

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پر جاسوسی آلات کا پتہ لگانے کے لیے سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں واقع رہائشگاہ زمان پارک پر جاسوسی کے آلات کا پتہ لگانے کے لیے سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسپیشل برانچ کے خصوصی ماہرین کی ٹیم جاسوسی کے آلات کا پتہ لگانے کے لیے زمان پارک پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کے پاس سرویلنس آلات کا پتہ لگانے کے لیے جدید آلات موجود ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل برانچ کی خصوصی ماہرین کی ٹیم زمان پارک کے مختلف حصوں کی جانچ کرے گی۔

واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ ماہ دو ماہ سے لاہور میں واقع زمان پارک میں اپنی رہائشگاہ میں مقیم ہیں اور سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

عمران خان پہلے حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں یہاں مقیم رہے پھر 3 نومبر کو وزیر آباد میں فائرنگ واقعے میں زخمی ہونے کے بعد سے یہیں رہائش پذیر ہیں۔ پنجاب میں جاری سیاسی ہلچل کے حوالے سے ان کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے اور دن بھر ان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں