اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ایک اور ملک کا افغانستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

ٓسٹریلیا کے بعد انگلینڈ نے بھی افغانستان سے کرکٹ کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ ای سی بی نے کہا ہے کہ افغانستان جب تک ویمن کرکٹ پر مؤقف نہیں بدلے گا ہم مینز کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

آسٹریلیا رواں برس افغانستان سے ٹی 20 سیریز منسوخ کر چکا ہے۔ آسٹریلیا نے 2023 میں بھی افغانستان کیخلاف سیریز کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گوولڈ نے میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ افغانستان کو خواتین کی کرکٹ پر مؤقف بدلنا ہو گا اور جب تک افغانستان ایسے نہیں کرتا ہم مینز سیریز شیڈول نہیں کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں