اشتہار

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ، گزشتہ رات کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک کے بیشتر علاقوں سمیت کراچی میں موسم سرد اور خشک جب کہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی سردی میں اضافہ ہو گیا ہے،گزشتہ روز شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں7کلو میٹر فی گھنٹےکی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، دن میں ہوا 20کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی اس کے علاوہ آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ یہ اس موسم میں کراچی میں اب تک کا کم ترین ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب ،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنےکا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں