اشتہار

ن لیگ نے ’’58 ٹو بی‘‘ کو زندہ کردیا، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب گورنر منتخب نہیں کرتا تو وزیراعلیٰ کو ہٹا کیسے سکتا ہے ن لیگ نے ’’58 ٹو بی‘‘ کو زندہ کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے رات گئے گورنر کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے اقدام کو اسمبلی توڑنے کی کالعدم آٹھویں ترمیم ’’58 ٹو بی‘‘ سے تعبیر کیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جب گورنر منتخب نہیں کرتا تو وہ وزیراعلیٰ کو ہٹا کیسے سکتا ہے۔ ن لیگ نے ایک طرح سے ’’58 ٹو بی‘‘ کو زندہ کردیا ہے۔ گورنر پنجاب کے خلاف اب لازمی کارروائی ہوگی۔ ملک کر رحم کریں اور آئین کو بحال کریں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمیں امید تھی کہ انہوں نے یہ ہی کرنا ہے۔ اس لیے ہم نے ان کے خلاف پیشگی اقدامات کر رکھے ہیں اور اس معاملے پر عدالت جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس اقدام کا نتیجہ گورنر نے بھگتنا ہے اس لیے وہ ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ اب گورنر کے اس مس کنڈکٹ پر گورنر کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی صدر کو ریفرنس بھیجیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلیے صدر اور وزیراعظم کو مراسلے ارسال

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان میں آئین کی حکومت ہے کسی شخص کی نہیں۔ اس نوٹیفکیشن کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، اس کا تو جہاز بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور صوبائی کابینہ بدستور اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے اور اسمبلی کا اجلاس آج معمول کے مطابق ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں