منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

‘اسمبلیاں ہرحال میں تحلیل ہونی ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب اٹھاون ٹو بی کو دوبارہ زندہ نہیں کیا جاسکتا، صدر مملکت گورنر کے خلاف کارروائی کریں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آج عدالت میں ہمارا موقف درست ثابت ہوا،لاہور ہائی کورٹ نےگورنرکےنوٹیفکیشن کومعطل کردیاہے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو بنانااور ہٹانا منتخب نمائندوں کاکام ہے،مگر گورنر نے ایک بار پھر اٹھاون ٹو بی کو زندہ کرنے کی کوشش کی تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔ معلوم نہیں کہ گورن رسے کس نے نوٹی فکیشن پردستخط کرائے؟، ساڑھے12بجےتک چیف سیکریٹری کلیئرتھےنوٹیفکیشن نہیں ہوسکتا

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: اعتماد کا ووٹ لیتے ہی اسمبلی توڑ دیں گے، مونس الٰہی

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ گورنر منتخب وزیراعلیٰ کوگھر نہیں بھیج سکتے، غیر آئینی اقدام پر گورنرپنجاب آئین کی خلاف ورزی کےمرتکب ہوئے۔ صدر پاکستان سےدرخواست کی ہے کہ گورنرکےخلاف کارروائی کریں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے آج عدالت میں انڈرٹیکنگ دی ہے کہ آئندہ سماعت تک اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے،ہم بیان حلفی دینے کےحق میں نہیں تھے لیکن عدالت کےکہنےپردیا،اسمبلیاں ہرحال میں تحلیل ہونی ہیں،چاہےایک ہفتے یا دو میں ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں