ممبئی: ملائکہ اروڑا کا شمار بالی وڈ کی مقبول ترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ انہیں سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’دل سے‘ کے مشہور زمانہ گانے ’چل چھیاں چھیاں‘ میں پرفارم کرنے سے شہرت ملی۔
ملائکہ اروڑا آج کل اپنے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہونے والے شو ’موونگ ان ود ملائکہ‘ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ وہ کئی انڈین ریئلٹی شوز میں جج کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔ ریئلٹی شوز کے لیے ان کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملائکہ اروڑا نے ارجن کپور سے جلد شادی کا عندیہ دے دیا
بہت کم مداحوں کو علم ہوگا کہ ملائکہ اروڑا کے کُل مالی اثاثے تقریباً 98 کروڑ 98 لاکھ (بھارتی روپے) ہیں۔
اداکارہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں ایک بلند و بالا عمارت میں 14 کروڑ 5 لاکھ کے اپارٹمنٹ کی مالکن ہیں۔
ان کے پاس مہنگی ترین گاڑیاں بھی ہیں جو اپارٹمنٹ کے گیراج میں کھڑی ہیں۔
ملائکہ اروڑا کے پاس 3 کروڑ 28 لاکھ کی رینج روور (ایل ڈبلیو بی)، 1 کروڑ 42 لاکھ کی بی ایم ڈبلیو 7 سیریز 730 ڈی پی ای سگنیچر، 83 لاکھ کی اوڈی کیو 7 اور ٹویوٹا انووا کرسٹا ہے جس کی انڈین مارکیٹ میں مالیت 18 سے 23 لاکھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق کے بعد ارباز اور میرے تعلقات میں بہتری آگئی، ملائکہ اروڑا
اس کے علاوہ اداکارہ کی ماہانہ تنخوا 70 لاکھ سے 1 کروڑ 6 لاکھ ہے جبکہ وہ فلم میں ایک آئٹم نمبر کے لیے 90 لاکھ سے 1 کروڑ 5 لاکھ معاوضہ لیتی ہیں۔ اداکارہ ٹی وی شو کی ایک قسط کے لیے 6 سے 8 لاکھ چارج کرتی ہیں۔