اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کینیڈا میں مقیم غیرملکیوں پر بڑی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا : کینیڈا کی حکومت نے ملک میں مقیم غیرملکیوں کیلئے نئی پابندی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت تارکین وطن جائیداد خریدنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

اس فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2023سے ہوگا جو دو سال تک نافذ العمل رہے گا، کینیڈا کے وفاقی وزیر احمد حسین نے کہا کہ غیرملکی افراد کو  یکم جنوری 2023 سے دو سال تک کینیڈا میں جائیداد خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے لگائی گئی اس پابندی کا مقصد کینیڈا کے شہریوں کی سستی رہائشی سہولیات کی فراہمی میں اضافہ کرنا ہے۔

احمد حسین نے کہا کہ گھروں کو اجناس کا ذخیرہ کرنے کیلئے نہیں خریدنا چاہیے،گھر رہنے کے لیے ہوتے ہیں، گھر کا مطلب ایک ایسی جگہ ہے جہاں خاندان سکون سے رہ سکتے ہوں۔

غیر رہائشیوں کو مکانات خریدنے کی اجازت نہ دینے کا مطلب یہ ہے کہ غیر کینیڈین اداروں بشمول کمپنیوں کے لیے رئیل اسٹیٹ کی خریداری ممنوع ہوگی، اس میں غیرملکی کنٹرول کے تحت کینیڈین ادارے بھی شامل ہوں گے۔

نئے قواعد و ضوابط کے جاری ہونے کے بعد حکومت نے حکم نامے کے حوالے سے وضاحتیں بھی جاری کیں جس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ غیر رہائشیوں پر جائیداد خریدنے پر پابندی ہے لیکن کچھ رعایتیں بھی دی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں