جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

اس وقت پاکستان قرضوں میں جکڑا ہے، ایساکسی نے سوچا نہیں تھا، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان قرضوں میں جکڑا ہے، ایساکسی نے سوچا نہیں تھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہر روز سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش ہورہی ہے، دہشت گردی کاقلع قمع کردیاگیاتھا،اب دوبارہ سراٹھارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچناہوگاکہ کیوں ہم اس سائیکل سے باربارگزر رہے ہیں، اب سوچنا پڑتاکس منصوبےکو بند یا کیا جائے یہ کس منصوبے کو روکا جائے، نئے منصوبے لگانا تو دور گزشتہ منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔

- Advertisement -

احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں سیاسی بے یقینی سے معیشت پر اثر پڑتا ہے، ہمیں پاکستان اس حال میں ملاکہ معیشت ڈھلان پر ڈال دی گئی ہے، ہم ڈھلان پرڈالی گئی معیشت کو بریکیں لگانےکی کوشش کررہے ہیں۔

احسن اقبال کا مزیز کہنا تھا عدالت نےپنجاب حکومت کواکثریت ثابت کرنےکی مہلت دی ہے، 2018 میں پنجاب کے عوام نے ن لیگ کو مینڈیٹ دیا، ن لیگ کے مینڈیٹ کو چرا کر تحریک انصاف کو حکومت دی گئی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت انتشار کی نہیں اتحاد کی ضرورت ہے، عمران خان پاکستان کی معیشت کو تباہ کر کے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں