اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر مراد سعید نے سوات کی بگڑتی صورت حال کا مسئلہ اٹھایا گیا جس کے بعد انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید کی بار بار درخواستوں کے باوجود اسلام پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔
- Advertisement -
صدر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایسی کارروائیاں آئین اور قانون کے آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ ’پوری ریاستی مشینری اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہوئی ہے۔‘