جمعہ, جون 27, 2025
اشتہار

جرمن قونصل جنرل بھی بانی پاکستان کے مداح نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز بھی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مداح نکلے اور ان کے یوم پیدائش پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ایک دنیا مداح ہے۔ دوست ہوں یا دشمن، حلیف ہوں یا حریف سب قائداعظم کی بااصول زندگی، ان کے کردار کے گن گاتے اور قیام پاکستان کے لیے ان کی جدوجہد کے معترف رہے ہیں۔

پاکستان میں تعینات جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز بھی قائداعظم محمد علی جناح کے زبردست مداح نکلے اور انہوں نے بانی پاکستان کے 146 ویں یوم پیدائش پر انہیں بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز نے قائداعظم کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم بانی پاکستان کی سالگرہ منا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا قائداعظم کو خراج عقیدت

جرمن قونصل جنرل نے لکھا ہے کہ محمد علی جناح پاکستان کی عظیم قوم کے فادر آف نیشن تھے۔ امید ہے نوجوان نسل اپنے قائد کے نقش قدم پر چلے گی۔

علاوہ ازیں جرمن قونصل جنرل نے عیسائیوں کے تہوار کرسمس کی بھی مبارک باد  پیش کی ہے۔

ڈاکٹر روڈیگر نے کہا کہ سال 2022 آسان سال نہیں رہا۔ اس سال بھی کورونا وائرس کا سامنا رہا۔ پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ روس یوکرین کے درمیان جنگ بھی جاری رہی۔

جرمن قونصل جنرل نے امید ظاہر کی کہ آنے والا نیا  سال 2023 خوشبو سے بھرا سال ہونے کے ساتھ  دنیا میں بہتری کی جانب بڑھے گی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں