پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

مضبوط حکومت نہ بنا سکا تو اپوزیشن میں بیٹھوں گا، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ مضبوط حکومت نہیں بنا سکا تو اپوزیشن میں بیٹھوں گا۔

نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں عمران خان نے اعتراف کیا کہ کمزور حکومت لینا بڑی غلطی تھی، اگر معلوم ہو جاتا کہ مافیا کا احتساب نہیں ہوگا تو پہلے دن ہی اسمبلی توڑ کر دوباہ الیکشن میں چلے جاتا، اب کمزور حکومت نہیں لوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ آپ کی اکثریت آ جائے تو آپ قانون بدل سکتے ہیں، ہم قبضہ مافیا کو پکڑتے تھے لیکن وہ اگلے روز ضمانت لے کر باہر آ جاتا تھا، ہم قانون کی بالادستی میں فیل ہوگئے، کئی جگہ ہمیں احساس ہوا کہ ہم نے غلط لوگوں کو لگایا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے لکھ کر دیا کہ میں شریف فیملی کے لیے منی لانڈرنگ کرتا تھا، شہباز شریف کے خلاف 16 ارب روپے کا کیس ہے لیکن یہ سارے اب بری ہو جائیں گے کیوں کہ یہ طاقت ور ہیں اور طاقت ور کو قانون کا خوف نہیں ہوتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے دور میں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا ہوا، امریکا میں ٹیکس نہ دینے پر ضمانت نہیں ہوتی، ہمارے دور میں لوگ ٹیکس نیٹ میں آ رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں