ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ملک کے میدانوں علاقوں میں دھند کا راج، نظام زندگی مفلوج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ملک کے میدانی علاقوں میں دھند نے نظام زندگی کو مکمل مفلوج کردیا ہے، موٹر وے کئی مقامات پر بند ہونے سے مسافر رل گئے۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم ٹو لاہورسے لیلہ تک دھند کی وجہ سےبند ہے، اسی طرح لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سےدرخانہ تک دھند کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر دھند کی وجہ سے بند ٹریفک بند ہے اس کے علاوہ موٹروے ایم فائیو شیر شاہ سے ترنڈہ محمد پناہ تک بند کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کررکھی ہے۔

ادھر ملتان، لاہور، گوجرنوالہ اور فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھادی گئی، دھند سے این ٹی ڈی سی اور ڈسکوز سسٹم متاثر ہوا ہے جس کے باعث کئی گرڈ اسٹیشن رات بھر بند رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں