جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ، بڑی پابندیاں عائد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دو میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے اس موقع پر بڑی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں پاک نیوزی لینڈ تاریخی ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں مکمل ہوگئیں پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا۔ میچ کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اسی حوالے سے بڑی پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔

میچ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت مجموعی طور پر 3500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایس ایس یو، لیڈی کمانڈوز، اسپیشل برانچ، رینجرز اور ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی تعینات ہیں۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ اسٹیڈیم کے احاطے میں سی این جی سلنڈر نصب گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے جب کہ اطراف میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

میچ کے لیے ٹریفک پلان کے تحت صرف سر شاہ سلیمان روڈ کا ایک ٹریک بند رہے گا اس کے علاوہ تمام سڑکیں کھلی رہیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں