ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

سعودی عرب : دنیا کا سب سے بڑا صحرا سرد ہواؤں کی لپیٹ میں، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : دنیا کے سب سے بڑے صحرا نے سردی کا لباس پہن لیا، خوبصورت مناظر نے دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دلکش ماحول اور دلکش مناظر کے ساتھ جنوب مشرقی سعودی عرب میں واقع صحرا الربع الخالی نے سردی کے موسم میں نئی شکل اختیار کرلی، شدید سردی میں دنیا کے اس سب سے بڑے صحرا کی دلکشی نے نیا روپ دھار لیا ہے۔

- Advertisement -

اس عظیم صحرا کی خوبصورتی کو العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ٹیم نے خوبصورت تصاویر میں مجسم کردیا ہے، یہاں پر ریت کے ٹیلے اور چٹانیں سردیوں میں صحرا میں نیا جمالیاتی منظر پیش کر رہی ہیں، صحرا کی جانب جانے والی سڑک لوگوں کو چہل قدمی کیلئے راغب کررہی ہے۔

موسمیات کے تجزیہ کار اور محقق معاذ الاحمدی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں کے موسم میں ’’الربع الخالی‘‘ کا درجہ حرارت معتدل موسم کی خصوصیات لئے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ درجہ حرارت 14 سے 18 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہتا ہے، موسم سرما میں قطبی دباؤ کے گہرے ہونے کے دوران یہ 10 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے۔

دنیا کا سب سے بڑا صحرا
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ’الربع الخالی‘کا شمار دنیا کے سب سے بڑے صحرا میں ہوتا ہے، یہ صحرا تقریباً 6 لاکھ مربع کلومیٹر کے رقبے پر واقع ہے اور طول البلد میں تقریباً ایک ہزار کلومیٹر اور چوڑائی میں تقریباً 500 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں