اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے ایک سال میں 22 گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک سال میں 22 گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

پاکستان میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں ہے اور ایک ڈھونڈو ہزار ملتے ہیں کہ مصداق بالخصوص کھیل کے شعبے میں ٹلینٹ کے حوالے سے پاک سرزمین بہت زرخیز ہے اور کئی کھلاڑیوں نے قابل فخر کارنامے انجام دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اب اس میں نیا اضافہ پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود کا ہے۔

- Advertisement -

پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک سال میں ایک دو نہیں بلکہ 22 گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز قائم کیے ہیں جس سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔

یہ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے عرفان محسود اب تک 12 ممالک کے گنیز ورلڈ ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔ وہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ پُش اپس کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود 100 پاؤنڈ، 80 پاؤنڈ، 60 اور 40 پاؤنڈز وزن کے ساتھ بھی عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود کو ان کی اس اعلیٰ کارکردگی پر عرفان محسود کو پریزیڈینشل ایوارڈ فار پرائیڈ آف پرفارمنس 2023 کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

عرفان محسود نے اب تک بھارت کے 12 ورلڈ ریکارڈ توڑے ہیں جب کہ وہ امریکا، برطانیہ، اٹلی، فلپائن، عراق سمیت کئی ممالک کے عالمی ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں