پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

’گوادر کو حق دو‘ تحریک کے سلسلے میں جماعت اسلامی کا مری روڈ پر احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی میں ’گوادر کو حق دو‘ تحریک کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام  مری روڑ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔

امیر جماعت اسلامی راولپنڈی عارف شیرازی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں پولیس کی جانب سے مرد و خواتین پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، گوادر کی تحریک گزشتہ ایک سال سے جاری ہے۔

عارف شیرازی نے کہا کہ بلوچستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ نے خود مظاہرین کے ساتھ معاہدہ کیا، بلوچستان اور گوادر کے لوگ اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکمرانوں نے گوادر کے لوگوں سے وعدے پورے نہیں کیے تو جمعہ کو مری روڑ بند کر دیں گے۔

جماعت اسلامی پنجاب کے رہنما ڈاکٹر طارق سلیم نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ مولانا ہدایت الرحمٰن اور ان کے ساتھی پُرامن مظاہرہ کر رہے تھے، گوادر میں پُرامن مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، جمعہ کو پورے پاکستان میں پولیس تشدد کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں