ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سگریٹ سازی کے شعبے میں اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کو فوری روکا جائے، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سگریٹ سازی کے شعبے میں اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کو فوری طور پر روکنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ٹوبیکو اسمگلنگ روکنے اور ٹیکس چوری ختم کرنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، معاون خصوصی طارق باجوہ و دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ سگریٹ کے بیشتر کارخانوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگایا گیا ہے جس کے نتیجے میں تمباکو کے شعبے میں ٹیکس وصولی میں بہتری آئی ہے، جولائی سے دسمبر تک اس سیکٹر میں 83.5 ارب ٹیکس وصول ہو چکا ہے۔

- Advertisement -

اس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایات کیں کہ سگریٹ سازی کے شعبے میں اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کو فوری روکا جائے اور ٹیکس چوروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں مالی سال میں ایف بی آر ٹیکس اہداف کی وصولی کو یقینی بنائے، جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لا کر ٹیکس وصولی نظام کو بہتر بنایا جائے، ایف بی آر ایک جامع حکمت عملی سے ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر بنائے،

وزیر اعظم نے ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے ایف بی آر حکام کی کاوشوں کو سراہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں