لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو امت کی بہتری اور ترقی کے لیے متحد ہونا ہوگا۔
یہ بات انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے ترکیہ کے اسکالرز اور طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مسئلہ ذاتی مفادات کا ہے، مسلم حکمران عوامی رائے کو اہمیت نہیں دیتے۔
ان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین تنازع سے دنیا میں بےشمار مسائل نے جنم لیا ہے، محسوس کرتا ہوں کہ پاکستان اور اس جیسے ممالک کو روس یوکرین جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے، اور نہ ہی ایسے تنازعات کا حصہ بنیں جن سے کوئی تعلق نہیں۔ عالمی طاقتوں کی جانب سے ترقی پذیر ممالک پر کسی ایک طرف جھکاؤ کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ چین اور ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، اپنے دور حکومت میں ہم نےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا کو بتائے، تمام عالمی فورمز پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے بھرپور آواز اٹھائی، تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری اپنے حق کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں، میرا خیال ہے جلد یا دیر بھارت کو کشمیریوں کا حق دینا ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے 22کروڑ عوام کی حفاظت کے لیے ہیں، پاکستان سے تین جنگیں لڑنے والا بھارت ہم سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے، پاکستان کے ایٹمی ہتھیار بھارت کو کسی بھی مہم جوئی سے روکنے کے لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی جنگ دنیا پرخود کش حملہ کرنے کے مترادف ہے، جب سے پاکستان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں بھارت سے کوئی جنگ نہیں ہوئی، سرد جنگ میں بھارت نے کسی طرف اپنا جھکاؤ نہ رکھا جس کا اسے فائدہ ہوا،