جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’تم نے مجھے دھوکا دیا؟‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں فیضی نے رمشا کو دھوکا دے دیا؟۔

آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، نادیہ حسین (فیضان کی والدہ)، لائبہ خان (ہادیہ کی بہن) تانیہ حسین (رمشا)، سلمی حسن ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔

- Advertisement -

’مقدر کا ستارہ‘ کی کہانی پوش گھرانے سے تعلق رکھنے والے فیضان کے اور متوسط طبقے کی لڑکی ہادیہ کے گرد گھومتی ہے، فیضان (بگڑے بیٹے) کو سدھارنے کے لیے گھر والے قریبی دوست کے گھر ان کی بیٹی ہادیہ کا رشتہ لے کر جاتے ہیں لیکن وہ اس شادی پر راضی نہیں ہیں اور اپنی دوست رمشا سے محبت کرتے ہیں دوسری جانب ہادیہ بھی انہیں پسند نہیں کرتی ہیں۔‘

تاہم اب گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’فیضی کے سامنے رمشا کی اصلیت آگئی تو وہ آپے سے باہر ہوگئیں۔

’وہ فیضی کو فون کرتی ہیں تو وہ کہتے ہیں تمہاری فون کرنے کی ہمت کیسے ہوئی وہ کہتے ہیں کہ میں تمہاری طرح کی جھوٹی دھوکے باز لڑکی زندگی میں نہیں دیکھی، تمہیں پیسے چاہیے تھے تو مجھے کہہ دیتیں لیکن تم نے بابا کے ساتھ ڈیل کرلی۔‘

رمشا، فیضی سے کہتی ہیں کہ ’میری بات تو سن لو ورنہ تمہیں ساری زندگی غلط فہمی رہے گی کہ میں نے تمہیں دھوکا دیا ہے۔‘ لیکن ’فیضی انہیں مزید بات کرنے سے روک دیتے ہیں۔‘

’مقدر کا ستارہ‘ کی دس اقساط نشر ہوچکی ہیں ڈرامے کی کہانی کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے، ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے یہ جاننے کے لیے اگلی روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں