اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش، دھند چھٹ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ہے جس کے بعد پنجاب میں کئی ہفتوں سے چھائی دھند چھٹ گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں ساہیوال، جھنگ، اوکاڑہ، میاں چنوں، ٹبہ سلطان پور، مخدوم پور، پنڈی بھٹیاں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ہے۔ سکھیکی، پیر محل، دنیا پور، جلال پور پیر والا، فاروق آباد، نور پور تھل میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے

بارش کے بعد کئی ہفتوں سے چھائی دھند چھٹ گئی ہے۔ تاہم بارش کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

 

بلوچستان کے بھی مختلف شہروں کوئٹہ، چمن، زیارت، سبی، ژوب، بارکھان میں بارش سے موسم شدید سرد ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ لکی مروت میں بھی بارش نے انٹری دے دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، سوات، چترال میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں