23.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر اور تدارک کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں دہشتگری کی حالیہ لہر اور اس کے تدارک کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، عسکری حکام اور سیکیورٹی ایجنسیز کے افسران شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر اور تدارک پر بریفنگ دی جائے گی اور اس کے خلاف مربوط حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ رواں ماہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اچانک تیزی آئی ہے۔

چند روز کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکا، چمن میں بلا اشتعال فائرنگ، بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر دہشتگردوں کے حملے جیسے بڑے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس کے بعد دہشتگردی کو کچلنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ایک آپریشن کے دوران بلوچستان کی تحصیل کوہلو میں سیکورٹی فورسز کی لیڈنگ پارٹی دوران آپریشن آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 اہلکار شہید ہوئے۔

اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سپاہی بھی شہید ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں