جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

دہشت گردی کی حالیہ لہر، کراچی کی بندرگاہوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک کے دیگر حصّوں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہونے کے بعد کراچی کی بندرگاہوں پرسیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی پورٹ سیکیورٹی فورس نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کراچی پورٹ سمیت آئل تنصیبات کی سیکیورٹی فی الفور بڑھانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

سیکیورٹی بڑھانےکے ساتھ تنصیبات کے اطراف کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے، موک ایکسرسائز اور تمام آنے جانے والوں کا ڈیٹا  چیک کرنے کی کی ہدایت جاری کی ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ علاقہ کراچی پورٹ سیکیورٹی فورس نے علاقہ بندرگاہوں کے داخلی وخارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے مزید موثر بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے جن میں صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں سی ٹی ڈی کے مرکز پر دہشت گردوں نے قبضہ کیا جسے چھڑانے کے لیے سیکیورٹی اداروں کو آپریشن کرنا پڑا۔

 اسی طرح ملک کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہائی ویلیو ٹارگٹ پر خودکش حملہ ناکام بنایا گیا لیکن اس ناکام حملے میں بھی حملہ آور کی جانب سے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑانے کے نتیجے میں ایک پولیس افسر شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں