ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے التوا سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان

اشتہار

حیرت انگیز

دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے التوا سے تمام تیاریاں ضائع ہوگئیں، 10 کروڑ روپے کی لاگت سے بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے جو ضائع ہوگئے، انتخابی ساز وسامان پر بھی بھاری رقوم خرچ کی گئیں۔

دو روز قبل اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کا مؤقف سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس سماعت کی تھی۔ اس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون، سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف، پی ٹی آئی کی جانب سے بابراعوان اور علی نوازاعوان جب کہ جماعت اسلامی کی جانب سے میاں اسلم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں