بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

وزیراعظم سے مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف سے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی ملاقات ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بطور ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بے شک کراچی مستحکم ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

ملاقات میں ملک کو مستحکم کرنے اور بحران سے نکلنے کے لیے مشترکہ کوششوں کا اعادہ کیا گیا۔

- Advertisement -

’ہم نے کراچی کا امن قائم کرنے کے لیے ’را’ کے نیٹ ورک کو توڑا‘

پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے کراچی کا امن قائم کرنے کے لیے ’را’ کے نیٹ ورک کو توڑا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اتنی صلاحیت ہے کہ پورے پاکستان کی معیشت کو سنبھال سکتا ہے، بزنس کمیونٹی اور انفرا اسٹرکچر کے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک کے استحکام کے لیے سیاسی اور انتظامی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں