کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز کی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں، شہری جان و مال سے محروم ہونے لگے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری کو دھکا دے کر گرا دیا اور اس سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے دونوں ڈاکو واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ایک اور واقعے میں گلشن اقبال کے ڈی اے مارکیٹ کے قریب ڈکیتوں نے ہوٹل پر بیٹھے ہوئے شہریوں کو لوٹ لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری ہوٹل پر موجود ہے اسی اثنا میں دو ڈاکو آتے ہیں اور اسلحہ دکھا کر نوجوانوں سے موبائل فون لے کر باآسانی فرار ہوجاتے ہیں۔
گلشن اقبال میں ہوٹل پر بیٹھے افراد کو لوٹ لیا گیا یہ ہوٹل گلشن اقبال تھانے کے بلکل قریب ہے pic.twitter.com/tg15a0eVQv
— Kamil Arif (@CrkamilArif) December 29, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی یونیورسٹی روڈ پر این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا تھا بعدازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا۔