جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل فوری طور پر روکنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے آٹے کی قیمت میں اضافے پر قابو پانے کے لیے گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

گندم اور آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے نقل و حمل پر پابندی لگائی جا رہی ہے جس کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ سے باہر گندم کی غیر قانونی نقل و حمل روکی جائے گی اور اس کے لیے صوبے بھر میں فوری طور پر 9 چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔

- Advertisement -

ڈسٹرکٹ گھوٹکی، کشمور، قمر شہداد کوٹ، جیکب آباد میں2، 2 جبکہ کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ایک چیک پوسٹ بنائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں