منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی کا نکاح آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کا نکاح آج ہوگا۔

شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کا نکاح آج کراچی میں نصیر ناصر سے ہوگا، اس تقریب میں بوم بوم آفریدی کے دوسرے داماد شاہین شاہ آفریدی،رشتےداراورقریبی دوست شرکت کریں گے۔

اقصیٰ آفریدی کے شادی کی تقریبات کا آغاز جمعے کی شب رسم حنا سے ہوا تھا، یہ تقریب گھر میں منعقد کی گئی تھی۔

ادھر جوڑے کی شادی کا ڈیجیٹل کارڈ سوشل میڈیا ہر وائرل ہوچکا ہے، اس کارڈ کو ایونٹ پلینر نے شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے منسوب ہیں جن کا نکاح آئندہ برس فروری کی تین تاریخ کو ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں