اشتہار

بلدیاتی الیکشن 31 دسمبر کو ہی ہونگے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن31دسمبر کو ہی کرانے کاحکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے الیکشن کمیشن کےفیصلے کیخلاف محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن 31 دسمبر کو ہی ہونگے۔

عدالت  نے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے متعلق پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی درخواستوں کو منظور کرلیا ہے۔

- Advertisement -

اسلام آباد ہائیکورٹ نےمختصر فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایمنسٹی اسکیم ختم کرنے کیلئے وزارت داخلہ کا نادرا کو مراسلہ ارسال

فیصلہ محفوظ ہونے سے قبل الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائیں،الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ الیکشن کیلئے15 کروڑ 72 لاکھ 48 ہزار 694روپےمختص کئےگئے تھے جن میں سے ابتک 5 کروڑ 52 لاکھ 57 ہزار 6 سو 94 روپے خرچ ہو چکے۔

ڈی جی الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ بیلٹ پیپرزکی پرنٹنگ،الیکشن مٹیریل، اسٹیشنری،پیٹرولیم چارجزپر ادائیگی ہوئی، بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ اور اسٹاف کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ڈی جی الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ سب سے دور پولنگ اسٹیشن کا آپکے آفس سے کتنا فاصلہ ہے؟ کیا آپ فوری الیکشن نہیں کرا سکتے؟ ، جس پر ڈی جی الیکشن کمیشن نے کہا کہ سات سے دس دنوں میں الیکشن کرایاجا سکتا ہے، بیلٹ پیپرزکی ترسیل صرف الیکشن سے دو دن پہلے کی جاتی ہے، سیکیورٹی انتظامات کا بھی کہنا ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں