بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل دائر ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل دائر ہونے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام دفاتر بھی دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا کاپی برانچ، رجسٹرار ہائیکورٹ واپس عدالت پہنچ گئے ہیں ہائیکورٹ کے تمام دافتر دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ہائیکورٹ فیصلے کی مصدقہ نقل آج ہی جاری کرے گی جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل بھی دائر ہونے کا امکان ہے۔

یہ پڑھیں: بلدیاتی الیکشن 31 دسمبر کو ہی ہونگے، اسلام آباد ہائی کورٹ کاحکم

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن31دسمبر کو ہی کرانے کاحکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے الیکشن کمیشن کےفیصلے کیخلاف محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن 31 دسمبر کو ہی ہونگے۔

عدالت  نے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے متعلق پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی درخواستوں کو منظور کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نےمختصر فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں