اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

اسلام آباد میں کل بلدیاتی الیکشن کروانے کے عدالتی فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے دارالحکومت میں کل بلدیاتی الیکشن کروانے کے حکم پر بیان جاری کر دیا۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں عدالتی فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیا اور کہا کہ اب اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے الیکشن کمیشن اور حکومت کی ملی بھگت سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی، پی ٹی آئی کی واضح برتری کے خوف سے فرار کی کوشش کی گئی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا: ’کل اسلام آباد کے باشعور عوام عمران خان کے وژن کے تحت بھرپور فیصلہ دیں گے۔ الیکشن کے انتظامات تو پہلے ہو چکے تھے صرف چند دن قبل الیکشن کو ملتوی کیا گیا تھا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں پاکستان عام انتخابات کی طرف بڑھے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں